تہران ۔ 10 اپریل (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ 3 سال قبل تہران اور مغربی ممالک کے درمیان طے پانے والے جوہری سمجھوتے سے اپنے ملک کو خارج کرنے کی صورت میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پشیمانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایران کے خبررساں ادارے کے مطابق تہران میں یومِ قومی ٹیکنالوجی کے موقع پر سرکاری ٹیلی ویژن سے …
صدر ٹرمپ کو پشیمانی کا سامنا کرنا پڑے گا، اپنے تحفظ کے لئے ہر وہ اسلحہ بنائیں گے جس کی ضرورت ہو گی ، ایرانی صدر

مزید خبریں
تہران ۔ 10 اپریل (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ 3 سال قبل تہران اور مغربی ممالک کے درمیان طے پانے والے جوہری سمجھوتے سے اپنے ملک کو خارج کرنے کی صورت میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پشیمانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایران کے خبررساں ادارے کے مطابق تہران میں یومِ قومی ٹیکنالوجی کے موقع پر سرکاری ٹیلی ویژن سے براہ راست خطاب کے دوران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ وہ اپنے تحفظ کے لئے اسلحہ بنائیں گے لیکن اس اسلحے کو اپنے ہمسائیوں کے خلاف استعمال نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ٹرمپ کے قول و فعل میں اتار چڑھاو پایا جاتا ہے وہ 15 ماہ سے جامع مشترکہ عملی پلان ” جے سی پی او اے“ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم اسے نقصان نہیں پہنچا سکتے۔







