صدر ٹرمپ کے دورہ برطانیہ پر 4 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے

واشنگٹن۔ 11 جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے برطانیہ کے آئندہ دورے کے دوران سکورٹی وجوہات کی بنا پر لندن میں انکی کسی مصروفیت کا پیشگی شیڈول جاری نہیں کیا جائے گا ۔ برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کے مطابق امریکی صدر کے لیے انتہائی سخت سکیورٹی ا±ن بھرپور احتجاجی مظاہروں کے اندیشوں کے سبب کی جا رہی ہیں جن کے دوران برطانوی دارالحکومت میں 50 ہزار کے …

واشنگٹن۔ 11 جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے برطانیہ کے آئندہ دورے کے دوران سکورٹی وجوہات کی بنا پر لندن میں انکی کسی مصروفیت کا پیشگی شیڈول جاری نہیں کیا جائے گا ۔ برطانوی اخبار "ڈیلی میل” کے مطابق امریکی صدر کے لیے انتہائی سخت سکیورٹی ا±ن بھرپور احتجاجی مظاہروں کے اندیشوں کے سبب کی جا رہی ہیں جن کے دوران برطانوی دارالحکومت میں 50 ہزار کے قریب شہریوں کے سڑکوں پر آنے کا قوی امکان ہے۔توقع ہے کہ 3 روزہ دورے پر 4 کروڑ ڈالر کے قریب خرچ ہو جائیں گے۔ اس دوران حفاظتی انتظامات کے واسطے 10 ہزار کے قریب پولیس اہل کار اور خفیہ پولیس کے ارکان مامور ہوں گے۔برطانوی اخبار "ڈیلی میل” کے مطابق دونلڈ ٹرمپ کی کیڈلک ماڈل کی گاڑی کو دنیا کے ایک سب سے بڑے عسکری نقل و حمل کے طیارے (سی کلیکسی سپر) میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس گاڑی کو بیسٹ کا نام دیا گیا ہے اور اس کی قیمت 16 لاکھ ڈالر ہے۔

مزید خبریں