صدر ڈاکٹر عارف علوی کاکنٹری ڈائریکٹر پاپولیشن کونسل ڈاکٹر زیبا ستار کی جانب سے احتساب ڈیش بورڈ پر دی گئی پریزنٹیشن کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے تمام سٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کے فروغ کے لئے مناسب اقدامات اٹھائیں، خاندانی منصوبہ بندی، ماں اور بچے کی صحت اور ماں کا دودھ پلانے کی اہمیت کے بارے میں شعور پیدا کرنے کے لئے میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کا …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے تمام سٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کے فروغ کے لئے مناسب اقدامات اٹھائیں، خاندانی منصوبہ بندی، ماں اور بچے کی صحت اور ماں کا دودھ پلانے کی اہمیت کے بارے میں شعور پیدا کرنے کے لئے میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایوان صدر میں کنٹری ڈائریکٹر پاپولیشن کونسل ڈاکٹر زیبا ستار کی جانب سے احتساب ڈیش بورڈ پر دی گئی ایک پریزنٹیشن کے دوران کیا۔ ڈاکٹر زیبا ستار نے خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کی اہمیت اور احتساب ڈیش بورڈ کی تیاری پر روشنی ڈالی۔ یہ ڈیش بورڈ آبادی کو کم کرنے اور شرحِ افزائش کم کرنے کے سلسلہ میں مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے فیصلوں پر ہر صوبے کی پیشرفت کی نگرانی اور جائزہ لینے کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔ صدر مملکت نے صوبائی محکمہ جات برائے صحت اور آبادی کے مابین رابطوں کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کو مو¿ثر انداز میں فروغ دیا جا سکے۔ اجلاس میں بچوں کی پیدائش میں وقفے، خاندانی منصوبہ بندی اور ماں اور بچے کی صحت کی اہمیت سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیداکرنے کے لئے علماءکرام کے کردار ادا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت خدمات ڈاکٹر نوشین حامد، کنٹری ڈائریکٹر پاپولیشن کونسل ڈاکٹر زیبا اے ستار، ڈائریکٹر جنرل وزارت قومی صحت خدمات شاہد حنیف اور پاپولیشن کونسل کے دیگر سینئر ممبران نے شرکت کی۔