اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کامسیٹس یونیورسٹی کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ تحقیقی سرگرمیوں پر توجہ دیں اور اچھی شہرت کی بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ روابط اور اشتراک قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر تعلیمی نصاب کو تیار کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات آج ایوان صدر میں وفاقی وزیر …
صدر ڈاکٹر عارف علوی کی وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کامسیٹس یونیورسٹی کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ تحقیقی سرگرمیوں پر توجہ دیں اور اچھی شہرت کی بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ روابط اور اشتراک قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر تعلیمی نصاب کو تیار کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات آج ایوان صدر میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ، فواد حسین چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے صدر کو تعلیم کے فروغ میں کامسیٹس کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے نومنتخب ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد تبسم افضل کابھی تعارف کرایا۔ صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی ، نئے ریکٹر کی سربراہی میں ، تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنائے گی اور یونیورسٹی میں گڈ گورننس کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔








