صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینسلوینیا، مشی گن اور جارجیا میں ووٹوں کی گنتی کو روکنے کے لیے تین مقدمے دائر کر دیے

101
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکہ دہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

واشنگٹن۔5نومبر (اے پی پی):صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینسلوینیا، مشی گن اور جارجیا میں ووٹوں کی گنتی کو روکنے کے لیے تین مقدمے دائر کر دیے ہیں۔ نیوڈا، جارجیا، شمالی کیرولائنا اور پینسلوینیا میں اپنے ووٹ کم ہوتے دیکھتے صدر نے ٹوئٹر پر اعلان کر دیا کہ وہ ان ریاستوں، جہاں اب تک سرکاری سطح پر جتنے والے کی تصدیق نہیں ہوئی، میں فتح کا دعوی کرتے ہیں۔ادھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اہم ریاستوں وسکونسن اور مشیگن میں جوبائیڈن کے ان سے آگے نکل جانے کے بعد ‘کئی اہم ریاستوں’ میں ان کی لیڈ ‘جادوئی انداز میں غائب’ ہو گئی۔ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ لکھا کہ گزشتہ رات میں کئی اہم ریاستوں میں کئی موقعوں پر بھرپور انداز میں جیت رہا تھا۔ تقریباً تمام مقامات پر ڈیموکریٹ امیدوار کو کنٹرول کر لیا تھا۔ اس کے بعد جب ووٹوں کے اچانک سامنے آنے والے ڈھیر گنے گئے تو میری سبقت یکے بعد دیگرے جادوئی انداز میں غائب ہو گئی، یہ بہت عجیب بات ہے،انہوں نے کہا ’ہمارے وکلا نے ’معنی خیز‘ رسائی کی درخواست کی ہے مگر اب اس کا کیا فائدہ؟ ہمارے نظام کی ساکھ کو نقصان ہو چکا ہے، اور صدارتی انتخابات کو بھی۔ اس کے بارے میں بات ہونی چاہیے!صدر ٹرمپ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی باتیں کرتے ہوئے غصے کا اظہار کررہے ہیں اس کے برخلاف بائیڈن پرسکون نظر آ رہے ہیں۔