صفر کا چاند دیکھنے کے لئے زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس پیر 5 اگست کو ہوں گے

337

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):صفر المظفر 1416 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس پیر 5 اگست کو ملک بھر میں منعقد ہوں گے۔

وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد اسلام آباد زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ ملک بھر میں زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے ۔

چاند رویت کے حوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد ملک بھر سے موصول ہونےوالی شہادتوں کو مد نظر رکھ کرکریں گے۔