صوابی۔19 جنوری (اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے مردان میں معصوم بچی عاصمہ کو قتل کرنے کی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کےلئے آئین پاکستان میں ملزمان کو پکڑنے اور قرار واقعی سزا دلوانے کےلئے ترامیم کیا جائے تاکہ مستقبل میں پاکستان کے کسی بھی علاقے میں کوئی بھی …
صوابی، لاہور کے عوام نے پارلیمنٹ پر تنقید کرنے والوں کو مسترد کر دیا ہے، امیر مقام

مزید خبریں
صوابی۔19 جنوری (اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے مردان میں معصوم بچی عاصمہ کو قتل کرنے کی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کےلئے آئین پاکستان میں ملزمان کو پکڑنے اور قرار واقعی سزا دلوانے کےلئے ترامیم کیا جائے تاکہ مستقبل میں پاکستان کے کسی بھی علاقے میں کوئی بھی اس قسم کی درندگی کا جرات نہ کرسکے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی نائب صدر خانزادہ نعیم بہادر خان کے حجرہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ، ایم پی اے و ضلعی صدر حاجی محمد شیراز خان ،جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان ،صوبائی نائب صدر حاجی سجاد خان ،صوبائی رہنما فضل عدنان خان ، نوابزاہ خان ،ناظم عادل خان ،ذاکر خان ،ربنواز خان ،بزرگ رہنما شمس القمر ،محمد اقبال زیدہ وال ،عامر حیدر ،غلام حیدر ،حاجی عنایت الرحمن ،حامد علی اور زیدہ سٹی کے تمام اراکین موجودتھے ، انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام نے پارلیمنٹ پرتنقیدکرنے والوں کومستردکردیاہے، پارلیمنٹ میں اکیس کروڑ عوام کے نمائندے موجود ہیں ،عوام نے اُنہیں ووٹ دے کر منتخب کئے ہیں ،اس پارلیمنٹ پرلعنت کامطلب عوام پر لعنت بھیجنے کے مترادف ہے۔







