صوابی میں پہلی بار تاریخی ترقی کا آغاز ہوا ہے ، اسدقیصر

96

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ صوابی میں پہلی بار تاریخی ترقی کا آغاز ہوا ہے جس کے دور رس نتائج آنے والی نسلوں پر مرتب ہوں گے۔ صوابی کے عوامی مسائل سے با خوبی آگاہ ہوں ،تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنج پیر صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔ باچا خان کمپلیکس شاہ منصور سے ریفر ٹو پشاور کو ختم کیا جائے گا اور عوام کو ہر قسم صحت سہولیات اپنے ضلع میں دستیاب ہوں گی۔

سپیکر نے کہاکہ صوابی میں یونیورسٹیوں ، کالجوں اور سکولوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔