پشاور۔ 19 جنوری (اے پی پی):صوابی کےگاوں اسوٹا شریف کے مقام پر کچے مکان کی چھت منہدم ہونے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے4 افراد زخمی ہوگئے ۔
ترجمان ریسکیو1122صوابی کے مطابق ریسکیو ڈیزازسٹر ٹیم اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ملبے سےباہر نکا ل کر ابتدائی طبی امداد کے بعد کا لو خان ہسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں میں نیاز علی عمر 30 سال ،زوجہ نیاز علی عمر 22 سال اوربیٹاں عائزہ عمر 5 سال اور علیزہ عمر 3 سال شامل ہیں ۔