پشاور۔ 08 اپریل (اے پی پی):صوابی پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے 2 اجرتی قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان صوابی پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ہارون رشید خان کی خصوصی ٹاسک پر اجرتی قاتل کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئےایس پی انوسٹی گیشن خان خیل خان کے سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صوابی لیاقت شاہ خان نےبمعہ پولیس ٹیم نے دو ٹارگٹ کلرز عادل اور اسماعیل کو گرفتار کرلیا۔
ابتدائی تفتیش کے دعران ملزمان نے اجرت لیکر ساتھیوں کے ہمراہ شہریوں کو مارنے کا اعتراف کیا ہے ۔پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل دو عدد پستول، ایک عدد ریپریٹر اور واردات میں استعمال ہونے والے موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی۔ڈی پی او صوابی ہارون رشید نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اپنے ارد گرد اس طرح ناسور وں کے حوالہ سے خلاف پولیس کو مطلع کیا کریں تاکہ ضلع سے قتل و سنگین دشمنیوں کا خاتمہ کیاجاسکے۔