ضلعی انتظامیہ پشاورکی کاروائ ،گراں فروشی پر 12قصاب گرفتار،6دکانیں سیل

butchers
butchers

پشاور۔ 08 اپریل (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ پشاورنےجی ٹی روڈ پر گراں فروشی اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر 12 قصاب کو گرفتارکرکے 6 دکانیں سیل کردیں۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق مزکورہ کاروائی صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور شہریوں کے شکایات پر عمل میں لائ گئ۔

عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ گرانفروشی و دکانوں میں سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر ضلعی انتظامیہ پشاور کے کنٹرول روم نمبر 0919211338 پر اطلاع دیں۔ آپ کی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔