صوابی پولیس کی کارروائی ،3 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

126
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

پشاور۔ 03 اپریل (اے پی پی):صوابی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے3 سال سےمطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتارکرلیا۔ترجمان صوابی پولیس کے مطابق 3 سال قبل اشتہاری ملزم نظار علی نے زبانی تکرار پر اپنےسالے رشید خان کوقتل کیا تھا۔

ایس ایچ اوتھانہ چھوٹا لاہور الطاف خان نےبمعہ پولیس نفری مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مقتول رشید خان کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم نظار علی کو پستول سمیت گرفتار کرلیا۔ملزم کومزید کارروائی کےلئے تھانہ چھوٹا لاہور منتقل کردیا گیا۔