- Advertisement -
پشاور۔ 26 اگست (اے پی پی):صوبائی اسمبلی نے دوقانونی بلوں کی منظوری دیدی۔ منگل کو اسمبلی اجلاس کے دوران خیبرپختونخواپراسکیوشن سروس (تشکیل،افعال اوراختیارات)ترمیمی بل2025 اورخیبرپختونخواگورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بل2025پاس کرنے کیلئے تحاریکیں پیش کی گئیں ، دونوں بل صوبائی وزیر فضل شکور نے پیش کئے بلوں میں اپوزیشن اراکین کی ترامیم بھی شامل تھیں بعدازاں ایوان نے دونوں بلوں کی منظوری دی۔
- Advertisement -