صوبائی حکومتوں کی جانب سے محصولات اکھٹاکرنے کی شرح میں مالی سال کی پہلی ششماہی میں نمایاں اضافہ

54
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے ،ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے تک کمی کر دی گئی

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں میں صوبائی حکومتوں کی جانب سے محصولات اکھٹاکرنے کی شرح میں نمایاں اضافہ ہواہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے دسمبر2020 تک کی مدت میں صوبائی حکومتوں کو محصولات کی مد میں مجموعی طورپر16 کھرب، 58 ارب، 29 کروڑ، 60 لاکھ روپے موصول ہوئے۔ مالی سال کی پہلی سہ ماہی یعنی جولائی سے ستمبر2020 کی مدت میں صوبائی حکومتوں کو محصولات کی مد میں 6 کھرب، 58 ارب، 86 کروڑ، 60 لاکھ روپے موصول ہوئے تھے۔ این ایف سی کے تحت پہلی ششماہی میں صوبوں کو12 کھرب، 80 ارب، 6 کروڑ، 30 لاکھ روپے کے فنڈز منتقل ہوئے۔ پہلی سہ ماہی میں این ایف سی کے تحت منتقل شدہ فنڈز کاحجم5 کھرب، 3 ارب،98 کروڑ، 20 لاکھ روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ صوبائی ٹیکسوں کی مد میں صوبوں نے مالی سال کی پہلی ششماہی میں دوکھرب، 45 ارب، 85 کروڑ، 20 لاکھ کے محصولات اکھٹاکئے، پہلی سہ ماہی میں صوبوں کی جانب سے محصولات اکھٹاکرنے کاحجم ایک کھرب، 11 ارب، 75 کروڑ، 80 لاکھ روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔پہلی ششماہی میں صوبوں نے نان ٹیکس ریونیوکی مد میں 47 ارب، 21 کروڑ، 80 لاکھ روپے کی محصولات اکھٹاکئے،پہلی سہ ماہی میں یہ حجم 20 ارب، ایک کروڑ، 40 لاکھ روپے تھا۔اعدادوشمارکے مطابق پہلی ششماہی میں وفاق کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں اورگرانٹس کاحجم 85 ارب، 16 کروڑ، 30 لاکھ روپے ریکارڈکیاگیا، پہلی سہ ماہی میں یہ حجم 23 ارب، 11 کروڑ، 20 لاکھ روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔جولائی سے دسمبرتک کی مدت میں صوبائی حکومتوں کے کل اخراجات کاحجم 14 کھرب، 3 ارب، 17 کروڑ، 20 لاکھ روپے ریکارڈکیاگیاگیا۔