ایبٹ آباد۔ 16 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر محمد شہزاد ارباب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے تعلیم اور صحت کو ترجیحات میں رکھا ہوا ہے، تعلیم سب کیلئے نعرہ پر عمل پیرا ہو کر خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت نے انقلابی اقدامات اٹھائے، دنیا میں تعلیم کے میدان میں پاکستان کو آگے جانے کیلئے لمبا سفر کرنا ہو گا کیونکہ معیاری تعلیم کے بغیر …
صوبائی حکومت نے تعلیم سب کیلئے نعرہ پر عمل پیرا ہو کر انقلابی اقدامات اٹھائے، محمد شہزاد ارباب

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 16 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر محمد شہزاد ارباب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے تعلیم اور صحت کو ترجیحات میں رکھا ہوا ہے، تعلیم سب کیلئے نعرہ پر عمل پیرا ہو کر خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت نے انقلابی اقدامات اٹھائے، دنیا میں تعلیم کے میدان میں پاکستان کو آگے جانے کیلئے لمبا سفر کرنا ہو گا کیونکہ معیاری تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستان میں 22 لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں جن میں خیبر پختونخوا میں ایک کروڑ بچے سکولز سے باہر ہیں۔ وہ ہفتہ کو ایبٹ آباد پبلک سکول میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب میں بطور چیف گیسٹ خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ضیاءاﷲ بنگش، لیفٹینٹ جنرل (ر) ایاز سلیم رانا، کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام، ڈپٹی کمشنر عامر آفاق، پرنسپل ڈاکٹر سید وقار علی رضوی کے علاوہ اساتذہ، والدین اور طلباءبھی شریک تھے۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب نے کہا کہ ایبٹ پبلک سکول میں آ کر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں، آج دوبارہ اپنے گھر آنے کا موقع ملا، زمانہ طالب علمی کی خوبصورت یادیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے سکول کے ترقیاتی کاموں کیلئے خصوصی گرانٹ بھی دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ ہذا کی ضروریات کو ضرور پورا کریں گے، انہوں نے اساتذہ بالخصوص طلباءکو نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی پر مبارکباد دی اور اساتذہ پر زور دیا وہ طلباءکی کردار سازی پر بھی بھرپور توجہ دیں، طلباءہمارے ملک کے روشن مستقبل میں اہم رول رکھتے ہیں اور عملی میدان میں سول و عسکری اداروں میں خدمات انجام دیں گے۔ قبل ازیں طلباءنے خوبصورت ٹیبلو، علاقائی رقص، اردو و انگلش تقاریر بھی پیش کیں اور پرنسپل ڈاکٹر سید وقار علی رضوی نے بھی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور طلباءکی بہترین کارکردگی پر اساتذہ کو ایک ماہ کی بونس تنخواہ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے امتحان میں سالانہ کارکردگی پر طلباءمیں ٹرافیاں، شیلڈ، ایوارڈ اور کیش پرائز تقسیم کئے اور ایبٹ آباد پبلک سکول کی جانب سے مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔








