پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ 4 روز ریکارڈ مون سون بارشیں ہوئیں،لاہور میں سب سے زیادہ383 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
صوبائی دارلحکومت لاہور میں سب سے زیادہ 383 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،ترجمان پی ڈی ایم اے

مزید خبریں
لاہور۔24جولائی (اے پی پی):پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ 4 روز ریکارڈ مون سون بارشیں ہوئیں،لاہور میں سب سے زیادہ383 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق گوجرانوالہ میں 328،سیالکوٹ 321،نارووال 270،مری 211،منڈی بہاوالدین 177،گجرات 144 اور جہلم میں115 ،حافظ آباد میں 108، منگلا 102،چکوال 96،شیخو پورہ 85،اوکاڑہ 72،جھنگ 66، ٹوبہ ٹیک سنگھ 57،اٹک 56، قصور 52،راولپنڈی 47،لیہ 35 اور ساہیوال میں 34 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، خانیوال، بہاولنگر اور بھکر میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر دریاوں، ڈیمز اور بیراجز کی مسلسل نگرانی کا عمل بھی جاری ہے۔وزیر اعلی مریم نوازکے اقدامات کی بدولت پنجاب کے شدید بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریکارڈ مدت میں پانی نکالا گیا۔41 اضلاع میں واسا کے قیام،ایک ہزار سے زائد مشینری،عملے کی موجودگی سے ہفتوں کے بجائے گھنٹوں میں بارشی پانی کا نکاس عمل میں لایا گیا۔وزیر اعلی کی ہدایت پر مون سون بارشوں کے پیش نظر پنجاب کے تمام متعلقہ شہروں کی سیف سٹی کیمروں سے نگرانی جاری ہے۔وزیراعلی مریم نواز کی برساتی نالوں،نشیبی علاقوں،دریائوں اور نہروں کے گرد حفاظی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ مون سون اور سیلابی صورتحال میں نہروں،دریائوں اور برساتی نالوں کے قریب جانے اور نہانے کا خطرہ مول نہ لیں۔وزیراعلی نے ضلعی انتظامیہ کو کمزور اور ناقص چھتوں کی نگرانی کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایسی عمارتوں اور گھروں سے دور رہیں جنکی چھت گرنے کا خطرہ ہو۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں ریکارڈ بارشوں کے باوجود کم سے کم وقت میں نکاسی آب کو یقینی بنایا گیا اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔








