ملتان ۔16 جولائی (اے پی پی)ڈاکٹر مصطفی کمال نے کورونا کے خلاف جنگ میں جان کی بازی لگادی ۔ان کی خدمات فراموش نہیں کی جاسکتیں۔ ان خیالات کااظہار صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدملتان میں نشترمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمصطفی کمال پاشاکے انتقال پران کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس، سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سلوت سعید اورایڈیشنل سیکرٹری …
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کی ڈاکٹر مصطفی کمال کی رہائش گاہ آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت

مزید خبریں
ملتان ۔16 جولائی (اے پی پی)ڈاکٹر مصطفی کمال نے کورونا کے خلاف جنگ میں جان کی بازی لگادی ۔ان کی خدمات فراموش نہیں کی جاسکتیں۔ ان خیالات کااظہار صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدملتان میں نشترمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمصطفی کمال پاشاکے انتقال پران کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس، سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سلوت سعید اورایڈیشنل سیکرٹری عمرفاروق بھی موجودتھے۔ صوبائی وزیرصحت نے جمعرات کے روز پروفیسرڈاکٹرمصطفی کمال کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے خاص طورپر ملتان آئی تھیں ۔اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی بلند درجات کیلئے دعاکی۔ بعدازاںصوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے نشترمیڈیکل یونیورسٹی کادورہ کیا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے سرجیکل وارڈکادورہ کیا اورمریضوں کی عیادت کی۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹرمسعودہراج نے اس موقع پرکوروناوائرس کے شکارمریضوں کیلئے ایک نیزل کینولامشین بھی عطیہ کی۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ مرحوم پروفیسرڈاکٹرمصطفی کمال پاشا ایک انتہائی محنتی، فرض شناس اورایماندارانسان تھے۔انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں جان کی بازی ہارجانے والے ڈاکٹرزکوسلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرزفرنٹ لائن ہیروزکے طورپرفرائض سرانجام دے رہے ہیںاورسرجیکل وارڈ میں کوروناوائرس کے مریضوں کابہترخیال رکھنے پرنشترانتظامیہ کوشاباش دیتی ہوں۔








