24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی وزیرہاؤسنگ اینڈاربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کاسیالکوٹ کا دورہ، نالہ ایک، نالہ...

صوبائی وزیرہاؤسنگ اینڈاربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کاسیالکوٹ کا دورہ، نالہ ایک، نالہ بھیڈ اور نالہ پلکھو سمیت شہر کےمختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

- Advertisement -

سیالکوٹ ۔ 26 اگست (اے پی پی):صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا سیالکوٹ کا دورہ، نالہ ایک، نالہ بھیڈ اور نالہ پلکھو سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور بارشی پانی کے نکاس کیلئے واسا حکام کو ہدایات جاری کیں۔صوبائی وزیر بلال یاسین نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر ڈی سی آفس سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران سیالکوٹ شہر میں 405 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی اسی طرح نالہ ڈیک میں 77 ہزار کیوسک پانی آنے سے جہاں ہنجلی والا پل بہہ گیا وہی پر نالہ ڈیک نے کئی جگہوں سے سپل اوور کیا اور متعدد دیہات اس سے متاثر ہوئے جہاں سے درجنوں فیملیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں 9 ریلیف کیمپ کام کررہے ہیں۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے ایم ڈی واسا کو ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے نکاس سے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔ انہوں نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ واسا کے ساتھ کر نکاسی آب کیلئے جاری آپریشن میں بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق متاثرین سیلاب کی ہر ممکن داد رسی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل صورتحال میں تمام اداروں کو استقامت اور کوارڈینیشن کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور ضمن میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں