صوبائی وزیر تعلیم اور معاونِ خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کا دورہ ملتان
صوبائی وزیر تعلیم اور معاونِ خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کا دورہ ملتان

مزید خبریں
ملتان۔ 24 جون (اے پی پی):صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور معاونِ خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے ملتان کا دورہ کر کے محرم الحرام کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بدھ کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کئے گئے دورہ کے دوران انہوں نے امام بارگاہ شاہ شمس دربار کا دورہ کرکے عزاداروں سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات، سکیورٹی اور فلاحی انتظامات کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر اور معاونِ خصوصی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں، آر پی او ملتان عثمان گوندل اور ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے محرم الحرام کے سکیورٹی پلان، مانیٹر نگ سسٹم، فیلیٹیشن اقدامات اور مجموعی انتظامات پر بریفنگ دی۔
راناسکندر حیات نےکہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر جلوسوں اور مجالس کے تمام روٹس کی مکمل سکریننگ اور انسپکشن کی جا رہی ہے جبکہ عزاداروں کی سہولت کیلئے موبائل واش رومز، کلینک آن ویلز، فیلیٹیشن کیمپس اور دیگر جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جامع ایمرجنسی ریسپانس پلان تیار کیا گیا ہے۔ سلمیٰ بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب روزانہ کی بنیاد پر محرم انتظامات کی خود نگرانی کر رہی ہیں جبکہ تمام وزراءفیلڈ میں موجود رہ کر انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین عزاداروں کی سہولت اور تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں اور پہلی مرتبہ موبائل واش رومز، موبائل سبیلوں اور مسٹ سپرے مشینوں جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈویژن بھر میں 3 ہزار 173 مجالس اور 907 جلوس منعقد ہوں گے، 22 حساس مقامات اور 2 فلیش پوائنٹس کی خصوصی نگر انی کی جا رہی ہے جبکہ 79 اشتعال انگیز مقررین پر پابندی اور 59 مقررین کی تقاریر محدود کرنے کے اقد امات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اے کیٹیگری کے تمام مجالس و جلوس روٹس سیف سٹی کیمروں سے منسلک ہیں، 85 سبیل پوائنٹس، فزیلیٹیشن کیمپس اور طبی امد اد کے مراکز فعال ہیں جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کھانے پینے کی اشیاءکی مسلسل چیکنگ کر رہی ہے۔ آر پی او ملتان نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے جامع اور فول پروف سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے، ڈویژن بھر میں 12 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور 3 ہزار سے زائد رضاکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور اشتعال انگیزی پر مبنی مواد کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو، سول ڈیفنس، محکمہ صحت اور دیگر تمام ادارے محرم الحرام کے پرا من انعقاد کیلئے مکمل طور پر متحرک ہیں اور عزاداروں کو بہترین سہو لیات، مو ¿ثر سکیورٹی اور پرامن ماحول کی فراہمی او لین ترجیح ہے۔








