پنجاب حکومت کےپرواز کارڈ سے 5 لاکھ بچوں کی تقدیربدل جائیگی، مریم نواز شریف

وزیراعلیٰ پنجا ب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پرواز کارڈ سے 5 لاکھ بچوں کی تقدیربدل جائیگی۔ انہوں نے پرواز کارڈ پروگرام سے تربیت مکمل کرکے بیرون ملک جانے والے نوجوانوں سے الوداعی ملاقات کی۔پرواز کارڈ کے کامیاب نوجوانوں نے شاندار اقدامات پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو کھڑے ہو کر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

لاہور۔24جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجا ب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پرواز کارڈ سے 5 لاکھ بچوں کی تقدیربدل جائیگی۔ انہوں نے پرواز کارڈ پروگرام سے تربیت مکمل کرکے بیرون ملک جانے والے نوجوانوں سے الوداعی ملاقات کی۔پرواز کارڈ کے کامیاب نوجوانوں نے شاندار اقدامات پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو کھڑے ہو کر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

پرواز کارڈ کے تحت بیرونِ ملک جانے والے پنجاب بھر کے135 نوجوانوں نے تقریب میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے الوداعی ملاقات میں بچوں سے جذباتی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماں کی طرح دعا دے کر رخصت کر رہی ہوں۔وزیراعلیٰ کو پرواز کارڈ اور سکل سٹی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پر واز کارڈ کے تحت تمام نوجوانوں کی سلیکشن100 فیصد خالص میرٹ پر کی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے نوجوان ہاسپیٹلٹی اور کنسٹرکشن کے شعبوں میں بیرونِ ملک جا رہے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کو پرواز کارڈ کے کامیاب امیدواروں کی جانب سے تحائف پیش کیے گئے۔ پرواز کارڈ کے کامیاب امیدواروں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف کا پورٹریٹ پیش کیا۔پرواز کارڈ کے کامیاب امیدوار نے کہا کہ گھر کا خرچ پورا کرنے کے لیے یہاں ڈبل جاب کرتا تھا،پھر بھی اخراجات پورے نہیں ہوتے تھے۔

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے شاہنواز نے پرواز کارڈ ملنے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے پائوں پر کھڑا کرنے اور بین الاقوامی روزگار دینے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔پرواز کارڈ کے ایک کامیاب امیدوار نے کہا کہ جب سے مریم نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب بنی ہیں، صوبے میں نوجوانوں کے لیے بے پناہ مہمات اور ریکارڈ ڈویلپمنٹ آئی ہے۔

کامیاب امیدوار نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے جب سے پنجاب کی کمان سنبھالی ہے،ہم نوجوان بہت خوش اور مطمئن ہیں۔انہوں نے پرواز کارڈ ہولڈرز کے لیے نیک تمنائیں اور مزید ترقی کرنے کی دعا دی۔وزیراعلی ٰنے کامیاب امیدواروں میں پرواز کارڈ تقسیم کیے اور طلبا کے ساتھ گروپ فوٹوبھی بنوائی۔