لاہور۔15 جون(اے پی پی )صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا زراعت‘ ایریگیشن‘ لائیو سٹاک‘ سوشل سیکٹرپبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبے شروع کرنے کا پروگرام بنایا ہے‘ موجودہ بجٹ میں پسے ہوئے طبقات کی محرومیاں دور کرنے کیلئے پروگرام متعارف کروائے ہیں جن میں باہمت بزرگ پروگرام‘ ہم قدم پروگرام‘ پنجاب احساس پروگرام‘مساوات‘نئی زندگی پروگرام‘ خراج شہداءپروگرام‘ ہم قدم‘سرپرست پروگرام سمیت دیگر پروگرام شامل ہیں‘ رواں سال کا بجٹ تمام زمینی حقائق اور ملک کو درپیش مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے‘ بچوں کو سکول میں لانے کیلئے انصاف سکول پروگرام کا آغاز کرنے جارہے ہیں جس سے بچوں کی سکول میں حاضری یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائینگے‘ سیف سٹی منصوبے کا دائرہ کار پنجاب کے دوسرے شہروں میں متعارف کروائیں گے‘ اورنج لائن ٹرین منصوبہ سے اشتہارات سے ہونیوالی آمدنی سے سبسڈی دی جائیگی‘وہ ہفتہ کے روز ایوان وزیر اعلیٰ میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے‘ اس موقع پر چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ‘ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے