صوبائی وزیر زراعت نے جانوروں کی دیکھ بھال اور علاج و معالجہ کیلئے موبائل پٹ کلینک وین کا افتتاح کر دیا

87
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

لاہور۔5اپریل (اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے جانوروں کی دیکھ بھال اور علاج و معالجہ کے حوالے سے ایک اہم ا قدام کے طور پر لاہور میں پہلی موبائل پٹ کلینک وین متعارف کرا دی۔

صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے وین کا افتتاح کیا اور اس میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پٹ کلینک وین لوگوں کے گھروں کی دہلیز پر جانوروں کے علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کرے گی،ایک ڈاکٹر اور ڈسپنسر وین میں ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وین کی مالیت 85لاکھ روپے ہے، برانڈنگ کا کام مکمل کرکے اس پر پٹ کلینک کا نام لکھا جائے گا۔ عاشق حسین کرمانی نے مزید کہا کہ بعد ازاں 25وینز کا اضافہ کیا جائے گا جو کہ پنجاب کے مختلف اضلاع کو فراہم کی جائیں گی۔