صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ کا دورہ

New Lady Wellington Hospital

لاہور۔28مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سید واجد علی شاہ، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، ایم ایس لیڈی ولنگٹن ہسپتال ڈاکٹر سعید اختر اور آئی ڈیپ کے افسران موجود تھے۔

ترجمان کے مطابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سائٹ پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔آئی ڈیپ کے افسران نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پرانے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی عمارت انتہائی کمزور ہو چکی ہے۔ متعلقہ اداروں کو نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی تعمیر کے بعد ہزاروں مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔