صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا دورہ سپورٹس کمپلیکس ویکسینیشن سنٹرراولپنڈی

49
وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نےاساتذہ کےلئے پہلے ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا

راولپنڈی۔23مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدانتظامات کا جائزہ لینے سپورٹس کمپلیکس ویکسینیشن سنٹرراولپنڈی پہنچ گئیں۔ اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعمرودیگر افسران بھی موجود تھے۔وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ویکسینیشن سنٹرمیں انتظامات کا جائزہ لیااور آئے شہریوں سے تاثرات معلوم کئے۔ راولپنڈی کے شہریوں کا وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدسے ویکیسنیشن سنٹرکے انتظامات بارے اظہاراطمینان کیا۔وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعمرنے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکوویکسینیشن سنٹرمیں شہریوں کیلئے کئے گئے انتظامات بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران راولپنڈی ڈویژن میں کوروناوائرس کے کیسزاور مریضوں کے علاج کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ وائس چانسلرراولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو راولپنڈی ڈویژن میں کوروناکی تازہ صورتحال کی تفصیلات پیش کیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ویکسینیشن سنٹرسپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں شہریوں کیلئے تسلی بخش انتظامات کئے گئے ہیں۔ راولپنڈی ڈویژن میں کوروناکی صورتحال کومسلسل مانیٹرکیاجارہاہے۔ راولپنڈی میں روزانہ کی بنیادپر 4ہزار سے زائدشہریوں کی ویکسینیشن کی جارہی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدکا مزید کہنا تھا کہراولپنڈی ڈویژن کے سرکاری ہسپتالوں کی صلاحیت بڑھائی جارہی ہے۔راولپنڈی کے ویکسینیشن سنٹرزپر شہریوں کی بڑی تعدادویکسین لگوانے آرہی ہے۔