صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان کا دورہ

252
نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر کی زیر صدارت راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کمیٹی کا 15 واں اجلاس
نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر کی زیر صدارت راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کمیٹی کا 15 واں اجلاس

گوجرخان ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) گوجر خان:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان کا دورہ کیا۔ایم ایس ڈاکٹر سرمد کیانی ، سابق ایم ایس ڈاکٹر فرحت جمیلہ، ڈاکٹر مرزا عمر، ڈاکٹر سہیل ، ڈاکٹر عبدالصمد، ڈاکٹر صداقت دیگر ڈاکٹرز و سٹاف نے وزیر صحت کا استقبال کیا ۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے ہسپتال کے تمام وارڈز، لیب، ایمرجنسی کو چیک کیا اور انتظامات تسلی بخش پائے ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سرکاری ہسپتالوں کی بہتری کے لئے کام کر رہی ہے ،شعبہ صحت میں بہتری لانے کے بڑے پروگراموں پر کام جاری ہے ۔صوبائی وزیر صحت کو ہسپتال میں جدید ڈیجیٹل ایکسرے مشین کی سہولت موجود نہ ہونے کے وجہ سے مریضوں کو باہر سے ڈیجیٹل ایکسرے کروانے و الٹرا ساونڈ کے حوالے سائلین کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی بتایا گیا جس پر انہوں نے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔