صوبائی وزیر عطا اللہ تارڑ کی سرکاری بلٹ پروف گاڑی لینے کی خبروں کی سختی سے تردید

237

لاہور۔4جون (اے پی پی):صوبائی وزیر عطا اللہ تارڑ نے نجی ٹی وی چینل پر چلنے والی سرکاری بلٹ پروف گاڑی لینے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔صوبائی وزیر نے کہاکہ نہ کچھ واپس کیا نہ کچھ مانگا، غلط خبر چلائی جارہی ہے، ان خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ یہ بے بنیاد اور من گھڑت خبر ہے، نہ ہی کوئی ایسی خواہش ہے اور نہ ہی زبانی یا تحریری طور پر ایسا کوئی اظہار کیا ہے۔