صوبائی وزیر کھیل کی ورلڈ ڈس ایبل سنوکرچیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی پر شہزاد بٹ کو مبارکباد

ورلڈ ڈس ایبل سنوکر چیمپئن شپ میں شہزاد بٹ کی شاندار کارکردگی، سلور میڈل جیتنے پر صوبائی وزیر کھیل کی مبارکباد

لاہور۔22جون (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ورلڈ ڈس ایبل سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے شہزاد بٹ کو سلور میڈل جیتنے پرمبارکباد دی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ شہزاد بٹ نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے،شہزاد بٹ کی کامیابی پاکستانی نوجوانوں کے لیے عزم، محنت اور ہمت کی روشن مثال ہے۔صوبائی وزیر کھیل نے مزید کہا ہے کہ حکومت پنجاب باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی جاری رکھے گی تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں، شہزاد بٹ جیسے کھلاڑی پاکستان کا قیمتی سرمایہ اور پوری قوم کا فخر ہیں، مجھے امید ہے کہ شہزاد بٹ مستقبل میں بھی عالمی مقابلوں میں پاکستان کے لیے مزید اعزازات حاصل کریں گے اور نوجوانوں کیلئے مثال بنیں گے۔