صوبہ بھر میں سموگ کے تدارک کیلئے کارروائیاں جاری

لاہور۔24اکتوبر (اے پی پی):پنجاب میں ٹریفک پولیس کا سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔پنجاب ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق40 ہزار 400 سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری۔ ترجمان کے مطابق دھواں چھوڑنے پر51 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل،ماحول دشمن63 سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل،دھواں چھوڑنے والی19 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج،7 …

لاہور۔24اکتوبر (اے پی پی):پنجاب میں ٹریفک پولیس کا سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔پنجاب ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق40 ہزار 400 سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری۔

ترجمان کے مطابق دھواں چھوڑنے پر51 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل،ماحول دشمن63 سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل،دھواں چھوڑنے والی19 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج،7 ہزار700 سے زائد گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر بند کیا گیا،2300 سے زائد ریت مٹی سے لوڈڈ آن کورڈ گاڑیوں کو آلودگی کا باعث بننے پر بھاری جرمانے،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف 2000 جرمانہ اور قانونی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ شہری ناقص انجن آئل اور غیر میعاری فیول سے گریز کریں، شہری گاڑیوں کی باقاعدہ مینٹیننس کو یقینی بنائیں،پنجاب کو سموگ فری بنانے کے لیے تمام ٹریفک افسران متحرک ہو کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ میں سموگی وہیکلز کے خلاف ٹریفک پولیس کی ٹیمیں بہترین کام کر رہی ہیں۔ ڈی آئی جی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سموگ کے تدارک کیلئے حکومتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے،گاڑیوں سے نکلنے والا زہریلا دھواں بے تحاشہ بیماریوں اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ماحول کو بچانے کے لیے گاڑیوں سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں کا خاتمہ کرنا ہے۔