صوبہ خیبر پختونخوا میں سال رواں کی آخری انسداد پولیو مہم کا آغاز

121
جڑواں شہروں میں انسدادپولیو مہم اختتام پذیر، ہدف سے 11 فیصد زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے،ڈپٹی کمشنر ز کامشترکہ جائزہ اجلاس

پشاور۔ 16 دسمبر (اے پی پی):صوبہ خیبر پختونخوا میں سال رواں کی آخری انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہےجس میں پانچ سال سے کم عمر 73 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاوً کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیوایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبرپختونخوا کے مطابق انسداد پولیو کی 5 روزہ مہم میں صوبے کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلائے جائیں گے۔

صوبے میں اب تک 18 بچے اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں لہذا اس وائرس کی گردش کو روکنے کیلئے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے بار بار پلانا انتہائی ضروری ہے۔

اس مہم کیلئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی 42 ہزار 161 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں32ہزار 387 موبائل ٹیمیں، 6ہزار301 نگران،1،967فکسڈ ٹیمیں، 1،342ٹرانزٹ ٹیمیں اور164رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔

ان ٹیموں کی موثر نگرانی کیلئے 8،273ایریا انچارجز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ اس پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی موثر سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تقریباً 54,000پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔