کراچی۔8نومبر (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 343 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 627 نئے کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ اتوار کو وزیراعلی ہائوس سےجاری اعلامیہ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے5 مریض انتقال کرگئے ، انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد2684ہے …
صوبہ میں کورونا کے 627 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سید مراد علی شاہ

مزید خبریں
کراچی۔8نومبر (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 343 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 627 نئے کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ اتوار کو وزیراعلی ہائوس سےجاری اعلامیہ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے5 مریض انتقال کرگئے ، انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد2684ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک صوبہ میں مجموعی طور پر 17 لاکھ 28 ہزار 156 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے جس میں 1 لاکھ 50 ہزار 169 کے نتائج مثبت آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ مزید 142 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں ، شفایاب ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار 550 ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت6935 مریض زیر علاج ہیں جس میں 6658 گھروں میں ،4 آئسولیشن سینٹر ز اور273 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 245مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ،31مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبہ میں نئے سامنے آنے والے 627 کیسز میں سے507 کا تعلق کراچی سے ہے جس میں ضلع شرقی کے 202، ضلع جنوبی 181، ضلع وسطی 59، کورنگی 31، ملیر 26 اور ضلع غربی کے 8 نئے کیسز شامل ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ حیدرآبادسے34،ٹھٹھہ 10، مٹیاری 8، خیر پور اور لاڑکانہ 6۔6، سکھر5، سجاول ، نوشہروفیروز اور شہید بے نظیر آباد 3۔3، میرپورخاص،ٹنڈوالہیار،عمرکوٹ، گھوٹکی، قمبر اور دادو2۔ 2، بدین ، کشمور اور سانگھڑ میں سے ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے ۔







