صوبہ پنجاب میں کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے تمام ممکنہ وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔محکمہ زراعت

123
Department of Agriculture
Department of Agriculture

ملتان۔ 10 مارچ (اے پی پی):صوبہ پنجاب میں کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے تمام ممکنہ وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے ملتان،فیصل آباد،سرگودھا اور ساہیوال ڈویژنوںکے مختلف اضلاع میں بھرپور مہم جاری ہے۔ترجمان محکمہ زراعت نوید عصمت کاہلوں نے مزید بتایا کہ کپاس کے کاشتکاروں کی فنی راہنمائی کیلئے جاری سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کپاس کے کاشتکار فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی سفارش کردہ اقسام کاشت کریں۔کپاس کے کاشتکار منظور شدہ ٹرپل جین اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں۔

نوید عصمت نے مزید کہاکہ کپاس کے کاشتکار سی کے سی 1، سی کے سی 3،سی کے سی 5،سی کے سی 6، غوری 2،آئی سی ایس 386 اور حتف 3 کی کاشت 31 مارچ تک مکمل کرلیں ۔کاشتکار کپاس کا بیج صرف مستند ڈیلر یا کمپنی سے خریدیں۔انہوں نے کہاکہ بوائی سے قبل ٹب میں پانی ڈال کر تیرنے والے بیج الگ کر دیں ۔انہوں نے کہاکہ کپاس کے بیج کو کاشت سے قبل محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی عملہ کے مشورہ سے زہرآلود کر لیں۔کپاس کی اگیتی کاشت کے سلسلہ میں محکمہ زراعت اپنی مرتب کردہ حکمت عملی پر من و عن عمل پیرا ہے۔