صوبہ کی ترقی اور خوشحالی میں کاروباری طبقہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، فیصل کریم کنڈی

پشاور۔ 06 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ کی ترقی اور خوشحالی میں کاروباری طبقہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کاروباری طبقہ کے مسائل کے حل کےلیے صوبائی اور وفاقی حکومت کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف کاروباری شخصیت نور حبیب خان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ …

پشاور۔ 06 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ کی ترقی اور خوشحالی میں کاروباری طبقہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کاروباری طبقہ کے مسائل کے حل کےلیے صوبائی اور وفاقی حکومت کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف کاروباری شخصیت نور حبیب خان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ وفد میں محمد ایاز ، امیر نواز، سلمان حبیب اور بلال شامل تھے.

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبہ میں امن و امان کی ابتر صورتحال کی بہتری انتہائی ضروری ہے، ٹیکسز کے حوالہ سے بھی صوبہ کے کاروباری طبقہ کے خدشات کا خاتمہ ضروری ہے. وفد نے صوبہ کے مسائل کے حل میں میں دلچسپی لینے، گورنر ہاؤس کو عوامی مسائل کے حل اور عوامی رابطہ کاری کا مرکز بنانے پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے کردار کو سراہا.

 

مزید خبریں