اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):این سی او سی نے بتایا کہ صوبے کووڈ ۔19 کی حفاظتی ویکسین دینے والوں کی تربیت مکمل کر رہے ہیں۔ پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کو آگاہ کیا گیا کہ صوبوں نے ویکسین کو لگانے کے لئے کوووڈ۔ 19 ویکسینیشن سے متعلق ٹیچنگ ہسپتالوں ، تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے عملے کی تربیت تقریبا مکمل کرلی ہے۔نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود از زمان خان کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں صوبوں کی مثبت اور حساس اعداد و شمار ، این پی آئیز یا طبی علاج کے علاوہ کوویڈ کے متبادل اقدامات پر عمل درآمد ، ویکسین ٹیکے لگانے کی تیاری، ویکسین کی حکمت عملی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ این سی او کو اپنی بریفنگ میں ، صوبائی چیف سیکرٹریز اور صحت کے سیکرٹریوں سمیت گلگت بلتستان اور اور آزاد کشمیر کے حکام نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے پہلے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔چیف سیکرٹریز نے فورم کو معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) اور این پی آئی کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔انہوں نے اپنے صوبوں اور شہروں میں مثبت تناسب کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ فورم کو بتایا گیا کہ بڑی تعداد میں جرمانے عائد کردیئے گئے ہیں جبکہ ایس او پیز کی تعمیل نہ کرنے پر ریستوران ، دکانیں اور کاروباری مراکز بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ فورم نے مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ فورم کو بتایا گیا کہ تمام غیر ملکی مسافروں خصوصا برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے آنے والوں کے ہوائی اڈوں پر جانچ کی جارہی ہے۔ جن افراد میں کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ آئے تھے انھیں قرنطین کیا جارہا ہے۔فورم نے ویکسینیشن کے مکمل طریقہ کار ، اس کی دستیابی کا وقت ، تقسیم کے عمل اور زیادہ تر ایسے علاقوں میں بھی تبادلہ خیال کیا جہاں اسے جلد سے جلد استعمال کیا جاسکتا ہے۔فورم نے ۔ 19مریضوں کا کامیاب علاج یقینی بنانے کے لئے ویکسینیشن کے معیار کی خریداری پر بھی زور دیا۔ فورم کو بتایا گیا کہ جن افراد کو ویکسین لگائی جائے گی ان کا ریکارڈ رکھا جائے گا تا کہ جو حکومت ٹیکے لگائے گئے افراد کا ریکارڈ اپنے پاس رکھے گی تاکہ جو لوگ بیرون ملک سفر کرتے ہیں ان کو ایک قانونی دستاویز فراہم کی جا سکے