صوبے کی ترقی کے لئے حکومت اور میڈیا کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

91

کوئٹہ۔28جون(ا ے پی پی)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی کے لئے حکومت اور میڈیا کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے، بلوچستان کی ترقی کے لئے ہم سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہے، موجودہ صوبائی حکومت ہر شعبہ زندگی کی بہتری کے لئے قابل عمل اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل صدر کوئٹہ پریس کلب رضاالرحمن نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو صحافیوں کو درپیش مسائل اور بلوچستان میں میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کی مالی و اقتصادی صورتحال بہتر نہیں ہوگی تو ترقی کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا ،بلوچستان کی ترقی کے لئے جامع اور مستقل بنیادوں پر حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ۔ سو