اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.17 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 4.34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات(پی بی ایس) کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 9 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 332.75 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا …
ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.17 فیصد،سالانہ بنیادوں پر 4.34 فیصد اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.17 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 4.34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات(پی بی ایس) کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 9 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 332.75 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ ہفتہ 332.17 فیصد اور گزشتہ سال اسی تاریخ کو 318.91 پوائنٹس تھا،ہفتہ کے دوران 6 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی،21کی قیمتوں میں اضافہ اور 24کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ہفتہ رفتہ میں ٹماٹرکی قیمت میں 11.34 فیصد،کیلا1.29 فیصد،آلو0.93 فیصد،دال چنا 0.35 فیصد اور سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.07 فیصد کی کمی ہوئی۔
اس کے برعکس چکن کی قیمت میں 8.92 فیصد،پیاز7.47 فیصد،آٹا5.74 فیصد،انڈے 2.25 فیصد،گڑ1.70 فیصد،لہسن وایک کلوبناسپتی گھی 0.86 فیصد،اڑھائی کلو بناسپتی گھی 0.59 فیصد، جلانے کی لکڑی 0.50 فیصد اور واشنگ سوپ کی قیمت میں 0.23 فیصد اضافہ ہوا۔ 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.14 فیصدکی کمی ہوئی،17733 روپے سے لیکر22888 روپے،22889 روپے سے لیکر29517 روپے،29518 روپے سے لیکر44175 روپے اور اس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.17 فیصد،0.18 فیصد،0.20 فیصد اور 0.16 فیصد کا اضافہ ہوا۔ صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔








