ضلعی انتظامیہ بھکرکی مصنوعی مہنگائی اور ناجائز تجاوزات کے خلاف بلا تسلسل کارروائیاں جاری

214
تجاوزات

بھکر۔ 27 ستمبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ بھکرکی مصنوعی مہنگائی اور ناجائز تجاوزات کے خلاف بلا تسلسل کارروائیاں جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر بھکر کے احکامات پر سپیشل مجسٹریٹ عدنان جمیل اڈا جہان خان دوسرے روز بھی مصنوعی مہنگائی اور ناجائز تجاوزات میں ملوث عناصرکے خلاف متحرک رہے

،اپنی موجودگی میں سرکاری حدود کا تعین کرتے ہوئے لائننگ لگوا دی اور ناجائز تجاوزات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مین روڈ پر 10 فٹ اور اندرون بازار میں سات فٹ سے زیادہ کسی بھی دکاندار یا تاجر کو اپنا سامان باہرلگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔