پشاور۔ 11 جولائی (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ پشاور نے مختلف علاقوں میں گرانفروشی ، کم وزن روٹی اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر 146 دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ ضلعی انتظامیہ نے حیات آباد، چارسدہ روڈ، دلہ زاک روڈ، جی ٹی روڈ، سرکلر روڈ، رامداس، اندرون شہر بازاروں، یونیورسٹی روڈ اور دیگر علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔
کارروائیوں کے دوران گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر 146 دکانداروں کو گرفتارکیا گیا جبکہ 67 دکانداروں کو مزید بہتری کے حوالے سے وارننگ دی گئی۔ ان گرفتار دکانداروں میں قصاب، نانبائی، سبزی و پھل فروش اور دیگر شامل ہیں۔ گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔