کوئٹہ۔ 20 نومبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں قصائیوں اور تندوروں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیموں نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں قصائیوں اور تندوروں کے خلاف کارروائیوں میں 124 قصابوں اور تندوروں کا دورہ کیا، جہاں قیمتوں اور وزن کا جائزہ لیا گیا۔اس دوران سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی اور وزن میں کمی پر 13 دکانیں سیل جبکہ21 دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا، جس میں سے 13 دکانداروں کو 14 دن کے لیے جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔ اسکے علاوہ 25 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گے اور 30 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کچلاک بہادر خان نے کچلاک بازار ، اسسٹنٹ کمشنر سریاب ماریہ شمعون نے سریاب روڈ کے مختلف علاقوں، سپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے اندرون شہر کے مختلف علاقوں ، سپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی عالمو چوک اور شہباز ٹائون میں قصابوں اور تندوروں کے خلاف کارروائیاں کیں۔یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر کوئٹہ شہر اور گردنواح میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے تمام سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت اپنے اپنے سب ڈویژن میں کارروائیاں کر رہے ہیں ۔