ضلعی انتظامی پشاور اور محکمہ سماجی بہبود کی مشترکہ کاروائی ،16 گداگر گرفتار

arrested
arrested

پشاور۔ 18 جنوری (اے پی پی):پشاور میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سماجی بہبود پیشہ ور گداگروں کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انجینئیر مصباح وحید نے محکمہ سماجی بہبود کے ضلعی افسر نور محمد کے ہمراہ ہشتنگری، حاجی کیمپ اور جی ٹی روڈ پر بازاروں سے 16 پیشہ ور گداگروں کو پکڑ کر محکمہ سماجی بہبود کے بحالی مراکز منتقل کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کے مطابق پیشہ ور گداگروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔