ضلعی انسداد سموگ ایکشن پلان پر 100 فیصد عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جائے ،قائم مقام ڈپٹی کمشنربھکر

101

بھکر۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):ضلعی انسداد سموگ ایکشن پلان پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کیاجائے اس ضمن میں سیاہ دھواں چھوڑنے والے بھٹہ ہائے جات خشت،فیکٹریوں اور گاڑیوں کےخلاف موثر انداز میں کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے اس ضمن میں زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی جائے۔یہ بات قائم مقام ڈپٹی کمشنر ظفر حسن نقوی نے ضلعی انسداد سموگ ایکشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اسموقع پر اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر،محکمہ ماحولیات ،سیکریٹری آر ٹی اے ،ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

قائم مقام ڈپٹی کمشنر ظفر حسن نقوی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات کو احکامات جاری کئے کہ بھٹہ ہائے خشت کو جدید ٹیکنالوجی پر چلانے کیلئے بھٹہ مالکان کو خصوصی وارننگ جاری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ احکامات کی عدم تکمیل پر بھٹہ مالکان پر بھاری جرمانے اور ایف آئی آرز درج کی جائیں۔قائم مقام ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ماحولیات کے افسران کو احکامات جاری کئے کہ وہ بھٹہ ہائے خشت کی ضلع بھر میں مانیٹرنگ کیلئے ایک خصوصی پلان مرتب کرکے رپورٹ پیش کریں تاکہ اس پلان کی روشنی میں تسلسل کیساتھ تمام بھٹہ ہائے خشت کی نگرانی کا عمل جاری رکھا جاسکے۔