ننکانہ صاحب۔ 03 فروری (اے پی پی):ضلعی ایمرجنسی سروس ریسکیو 22 11 ننکانہ صاحب نے ملک میں 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ آفیسر محمد انور پنوار کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے،اجلاس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی،اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید، ریسکیو سیفٹی آفیسر علی عمران،تینوں تحصیلوں کے ریسکیو انچارجز، میڈیا کوارڈینیٹرعلی اکبر اور تمام ریسکیو افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو1122کی جانب سے جنرل الیکشن 2024کے حوالے سے بنائے گئے ایمرجنسی کور پلان کا تفصیلی جائزہ لیا اور حتمی شکل دے دی۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں میں انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر 50موٹر بائیک ریسکیو سروس، 16ایمبولینسز،6فائر وہیکلز اوردیگر ایمرجنسی وہیکلز پر256ریسکیو اہلکارز اور ریسکیو افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے، 610 ریسکیو سکاؤٹس تعینات ہوں گے جوکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نبردآزما ہو نے کے لئے بطور فرسٹ ریسپانڈرز اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےبتایا کہ جنرل الیکشن 2024 کے موقع پرتمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں اور اس قومی فریضہ کو نبھانے کے لئے ریسکیوز کو الیکشن کے دن ہائی الرٹ رہنے اورپنی ذمہ داریاں مکمل غیر جانبداری سے ادا کرنے کی ہدایت کی، مزید براں موبائل فون کے علاوہ وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم کا متبادل انتظام بھی کیا گیا ہے۔