بھکر۔ 07 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز محمد ارشد گجر بھی موجود تھے۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ضلع بھکر کے ریٹائرڈ آرمی ائیر فورس اور نیوی کے ملازمین کے مسائل کی نشان دہی کی اور دیگر ضلعی انتظامی امور کے حل کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کو آگاہ کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ریٹائرڈ فوجی ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں زیر التواء امور کو بروقت حل کیا جائے گا ۔
علاوہ ازیں تحصیل کی سطح پر ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل کو بھی جلد از جلد حل کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی جائینگی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ کے آنریری آفیسرز سمیت بورڈ کے دیگر سٹاف نے بھی شرکت کی۔