ضلع اورکزئی میں جمعہ بازاردھماکے میں 25افرادجاں بحق،35زخمی

46

پشاور۔23 نومبر(اے پی پی) قبائلی ضلع اورکزئی کے تحصیل کلایا میں جمعہ بازارمیں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 25 افرادجاں بحق جبکہ 35 زخمی ہوگئے۔ضلعی انتظامیہ حکام کے مطابق بارودی مواد موٹرسائیکل پر نصب کیاگیاتھا۔ حکام کے مطابق دھماکہ جمعہ بازارمیں واقع مدرسے کے گیٹ کے قریب ہوا۔ زخمیوںکوفوری طورپرطبی امدادکیلئے کلایا اورہنگوہسپتال منتقل کردیاگیا۔ سکیورٹی اداروں نے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پرپہنچ کرعلاقے کوگھیرے میں لے لیا اورتحقیقات شروع کردیں۔