ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،18ملزمان گرفتار

85
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،3 ملزمان گرفتار

راولپنڈی۔5فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 18ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ،منشیات،شراب،پتنگیں ودیگر سامان برآمد کر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق پیرودھائی پولیس نے پتنگ سپلائرز و پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 02 ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم افتخار سے 200 پتنگیں اور 05 ڈوریں برآمدہوئیں،ملزم حسن سے 200 پتنگیں اور 05 ڈوریں برآمد ہوئیں۔

ٹیکسلا پولیس نے ملزم مہدی شاہ سے 02 کلو 200 گرام ہیروئن برآمد کی۔ صدر بیرونی پولیس نے ملزم شکیل سے 01 کلو 680 گرام چرس برآمد کی۔ ریس کورس پولیس نے ملزم وقاص سے 01 کلو 100 گرام چرس برآمد کی۔ صدر واہ پولیس نے ملزم امان علی سے 600 گرام چرس برآمد کی۔

مندرہ پولیس نے قماربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تیتروں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 03 قماربازوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں عاصم، نثار اور آصف شامل ہیں، ملزمان سے دائو پر لگی رقم 08 ہزار 570روپے اور 02موبائل فون برآمدہوئے، موقع سے 02 تیتربھی قبضہ پولیس میں لیے گئے۔

جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر احمد شفیق کو گرفتارکر لیا، ملزم سے 48 بوتل شراب برآمد ہوئی۔ راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا۔

سرچ آپریشنز کے دوران راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں ناصر، ذین اللہ، کامران اور سیف الرحمٰن شامل ہیں۔بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے ملزم جنیدکو گرفتارکر لیا،ملزم سے سامان آتش بازی برآمدہوا۔

واہ کینٹ پولیس نے ملزم ہاشم سے 60 لیٹر شراب، بنی پولیس نے ملزم راشد سے 01 بوتل شراب، دھمیال پولیس نے ملزم دلاور سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔