راولپنڈی۔31مارچ (اے پی پی):ضلع بھر میں عید الفطر کے اجتماعات پر امن طور اختتام پذیر ہو گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسران و جوانوں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔ آر پی او بابر سرفراز الپا، کمشنر انجینئر عامر خٹک، سی پی او سید خالد ہمدانی، ڈی سی حسن وقار چیمہ، ایس ایس پی آپریشنز سمیت دیگر سینئر پولیس افسران اور اہلکاروں نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کی جامع مسجد میں نماز عید ادا کی۔
نماز کے بعد شہداء پولیس کے درجات کی بلندی، مسلم امہ اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد آر پی او، کمشنر، ڈی سی، ایس ایس پی آپریشنز، سینئر پولیس افسران جوانوں سے عید ملے۔ کانسٹیبل الطاف حسین شہید میس میں فورس کے لئے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔
تمام سینئر افسران نے پولیس افسران و جوانوں کے ہمراہ کھانا کھایا۔ عید پر بہترین سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے پر آر پی او بابر سرفراز الپا اور سی پی او سید خالد ہمدانی نے راولپنڈی پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577523