- Advertisement -
راولپنڈی۔11مارچ (اے پی پی):سی پی او سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 06 ملزمان گرفتار کر کے 09 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ۔
پولیس ترجمان کے مطابق سٹی پولیس نے 2 ملزمان عطاء اللہ اور عثمان سے 3 کلو 600 گرام چرس برآمد کی، پیرودہائی پولیس نے ملزم ایاز سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کی، رتہ امرال پولیس نے ملزم بلال سے 2 کلو 200 گرام چرس برآمد کی جبکہ صدر واہ پولیس نے 2 ملزمان عاصم اور اکرام الحق سے1 کلو 400 گرام چرس برآمد کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571111
- Advertisement -