جھل مگسی۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):ضلع جھل مگسی کے صدرمقام گنداواہ محلہ بپپڑ میں نامعلوم مسلحہ افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے عبدالکریم اور اسکی بیوی کو جاں بحق جبکہ تین بچوں کو شدید زخمی کردیا ہے،
پولیس کے مطابق جھل مگسی کے صدر مقام گنداواہ محلہ بپپڑ میں رات 2 بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص عبدالکریم لاشاری اور انکی بیوی جاں بحق ہو گئے اور تین بچے فرمان سلیمان اور لاشار خان زخمی ہوگئے،
واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ، واقعہ کے بعد گنداواہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی، واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی