ضلع حب کسٹم انٹیلیجنس ،ایف سی ،پولیس اور سی آئی اے کی مشترکہ کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کی ممنوعہ اشیا برآمد

150
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان
پسرورمیں بچوں کو وبائی امراض سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کی خصوصی مہم"بگ کیچ اپ"جاری ہے، ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری

حب۔ 03 نومبر (اے پی پی):ضلع حب کسٹم انٹیلیجنس ایف سی فورس حب سرکل پولیس اور سی آئی اے حب کی اسمگروں کے خلاف مشترکہ کارروائی مختلف مارکیٹ میں گوداموں پر چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے میں بھاری مقدار میں ممنوعہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

اسمگل شدہ کروڑوں روپے مالیت کا سامان جس میں سپاری،ایڈین گٹکا اور سگریٹ،مضر صحت چھالیہ، پراگ،سفینہ سے لدے 9 مزدا ٹرک ضبط کرکے قبضے میں لیکر ایف سی فورس پولیس اور سی آئی اے حب نے کسٹم انٹیلجنس کے حوالے کردیا گیا ہے۔اس موقع پر ایس ایس پی آصف فراز مستوئی نے اے پی پی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سمگلروں کو امن خراب کرنے کی کوشیش نہیں کرنے دیں گے۔ سمگلروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں کائی جائے گی۔