خانیوال۔8فروری (اے پی پی):عثمان بزدار حکومت کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں جاری ترقیاتی کاموں میں تیزی آگئی،ڈپٹی کمشنر سلمان خان نے 13 کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے جاری 7 اسکیموں پر جاری کام کا جائزہ لینے میاں چنوں کا دورہ کیا-انہوں نے چک 114 پندرہ ایل میں پلے فیلڈ،پارک ،چک 115 پندرہ ایل میں بی ایچ یو کی بحالی ،تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا۔
انہوں نے دونوں چکوک کے لئے جاری سیوریج اسکیم کے کام میں بھی تیزی لانے کے احکامات دے دیئے-ڈپٹی کمشنر نے چک 2 آر پندرہ ایل مائنر تا بستی انبالوی،حیدر آباد محسن وال روڈ تابھینی مہر منظور سڑکوں کی کشادگی،چوڑائی،. میٹل روڈ کا کام بھی چیک کیا-
انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی محکمے جاری کام میٹریل کے معیار کی ضمانت کے ساتھ مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں منصوبوں میں ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا-
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ افسران خود اسکیموں کا معائنہ کریں حکومت پنجاب کا خصوصی فوکس ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر ہے جس میں کوئی سستی برداشت نہیں کی جائیگی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=294518