اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) سندھ کے ضلع خیبر پور میں سالانہ 7 لاکھ ٹن کھجور پیدا کی جاتی ہے۔ ضلع میں پیدا ہونے والی 60 فیصد کھجور مقامی مارکیٹ میں فروخت کی جاتی ہے جبکہ پیداوار کا صرف40 فیصد حصہ برآمد کیا جا رہا ہے۔ معروف تجزیہ کار امتیازحسین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان، انڈونیشیا، ملائیشیائ، چین، امریکا، برطانیہ، جرمنی کینیڈا سمیت دیگر یورپی ممالک کو تازہ کھجوریں برآمد کرتا ہے جبکہ بھارت اور بنگہ دیش چھوہاروں کے بڑے درآمد کنندگان میں شامل ہیں۔